پاکستانی ڈرامے بھارت میں ٹی وی پر دکھائے جانے لگے

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ نے اپنے چینل ’زندگی‘ کو ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر دکھانے کے انتظامات مکمل کرلیے، جس کے بعد اب بھارتی گھروں میں پاکستانی ڈرامے بھی آسانی سے دیکھے جا سکیں گے۔

’زی فائیو‘ کے ’زندگی‘ چینل پر پہلے ہی پاکستانی ڈرامے، ویب سیریز، شوز اور فلموں کو آن لائن پیش کیا جا رہا ہے، تاہم اب بھارتی شائقین انہیں ٹی وی اسکرین پر بھی دیکھ سکیں گے۔

’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں ’زندگی‘ کی چیف کریئیٹو افسر (سی سی او) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی چینل کی طرح چلایا جائے گا اور شائقین گھروں میں بیٹھ کر پاکستانی ڈرامے دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کی ہمیشہ سے خواہش رہی تھی کہ کسی طرح پاکستانی ڈراموں کو بھارتی شائقین کے لیے پیش کیا جا سکے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت اور رہن سہن سے مزید مستفید ہو سکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی شائقین ’زندگی‘ ٹی وی کو مئی کے اختتامی ہفتے سے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

*

*
*