پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر فیصل ملک عالمی سطح پر پہلے مقابلے میں کامیابی کیلئے پرعزم

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر فیصل ملک کا مقصد دنیا کا پہلا برطانوی ایشین ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن بن کر تاریخ رقم کرنا ہے جبکہ وہ کولچسٹر کے چارٹر ہال میں 28 مئی کو ‘کیج واریئرز’ مقابلے میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے کئی سابق لیجنڈز دنیا میں متعارف کرائے ہیں جن میں کونور میک گریگور اورمائیکل بسپنگ بھی شامل ہیں۔

فیصل ملک کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی انتظامی کمپنی نے کہا ہے کہ لوٹن میں پیدا ہونے والے فائٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ وہ کیج واریرز کے پہلے برطانوی ایشین چیمپئن بننے کے ساتھ ساتھ ‘دی الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ’ (یو ایف سی) بھی جیتیں گے۔

فیصل ملک ایک بے داغ، شاندار پیشہ ورانہ ریکارڈرکھتے ہیں جنہوں نے اپنی پانچ فائٹ میں سے ہر فائٹ ایک منٹ، 5 سیکنڈ میں جیتی ہے۔

فیصل ملک کا کہنا ہے کہ عالمی چیمپئن بننا حیرت انگیز، ایک ناقابل یقین کامیابی اور ایک خواب ہوگا خاص طور پر جبکہ میں ایسا کرنے والا پہلا ایشیائی برطانوی باشندہ ہوں گا اور کچھ نہیں تو یہ کم از کم یہ ضرور ثابت کرے گا کہ میں خود پر اعتماد رکھتا ہوں لیکن اس وقت میں بہت زیادہ دور کا سوچنا نہیں چاہتا، مجھے بس جیتتے رہنا ہے، اپنی جیت سے شور پیدا کرنا ہے اور تاریخ ساز عالمی چیمپئن بننے کے لیے مجھے صرف یہی کرنا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*