پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر ،شہری رل گئے

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد پاسپورٹ کے حصول میں بدترین تاخیر کا ذمے دار

نارمل پاسپورٹ 10 روز میں سائل کو مل جاتا تھا ، موجودہ بحرانی صورتحال میں پاسپورٹ ایک ماہ میں بھی نہیں مل رہا

ورک ویزا پر بیرون ممالک ملازمتیں کرنے والے افراد اورعمرہ زائرین بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید پریشان

بحرانی صورتحال ای پاسپورٹ کے اجرا کے بعد پیدا ہوئی،پاسپورٹ فیسوں میں اضافے کی افواہ بھی اڑائی گئی تھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے شہری رل گئے، صدر پاسپورٹ آفس میں چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی کے دوران طویل قطاریں معمول بن گئیں۔نارمل پاسپورٹ موجودہ صورتحال سے قبل 10روز میں سائل کو مل جاتا تھا جب کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں پاسپورٹ ایک ماہ میں بھی نہیں مل رہا، پاسپورٹ کے حصول میںبدترین تاخیر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد سے ہورہی ہے۔دو روز سے پاسپورٹ آفس صدر میں بدترین صورتحال دکھائی دے رہی ہے جس کے دوران بے انتہا رش کی وجہ سے تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی شہر کے مختلف اضلاع کے مخصوص پاسپورٹ دفاتر کے باہر بھی شہریوں کا جم غفیر لگا رہا، گرمی اورچلچلاتی دھوپ کے دوران شہری نئے اور تجدید شدہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور تھے۔ذرائع کا کہنا کہ سائلین کی بڑی تعداد وہ ہے جنھیں پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست جمع کرائے ایک ماہ سے زائد گزرچکا ہے تاہم وہ کھڑکی سے مخصوص جملہ ”کل پرسوں پتہ کرلیں“ سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ذرائع پاسپورٹ سیل کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس اسلام آباد سے ہورہی ہے اس سے قبل سائلین کو10 سے 12روز میں نارمل پاسپورٹ مل جایا کرتا تھا، تاہم ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی پاسپورٹ کا حصول غیر یقینی کا شکار ہے مختلف ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کے علاوہ بیشتر سائلین وہ ہیں جنھوں نے عمرہ پر سعودی عرب روانہ ہونا ہے ورک ویزا پر بیرون ممالک ملازمتیں کرنے والے افراد بھی موجودہ صورتحال کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق بحرانی صورتحال ای پاسپورٹ کے اجرا کے بعد پیدا ہوئی،پاسپورٹ فیسوں میں اضافے کی افواہ بھی اڑائی گئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*