پاسپورٹ فیس کا کیش لیس نظام مزید آسان بنانے کی ہدایت، ڈی جی امیگریشن نے خود کیو آر کوڈ سے فیس ادا کر کے سسٹم چیک کر لیا

اسلام آباد : ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے کیش لیس پاسپورٹ فیس کا نظام آسان اور عوام دوست بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے عمل کو شہریوں کے لیے مزید آسان اور شفاف بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

دورے کے دوران ڈی جی امیگریشن نے پاسپورٹ فیس کے کیش لیس ادائیگی (کے نظام کا جائزہ لیا اور خود کیو آر (QR) کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے پاسپورٹ فیس ادا کر کے عمل کی جانچ کی۔

انہوں نے جدید ڈیجیٹل اور کیش لیس ادائیگی کے نظام کی کارکردگی پر کامل اطمینان کا اظہار کیا۔

محمد علی رندھاوا نے حکام کو سخت ہدایت جاری کی کہ کیش لیس فیس کے نظام کو مزید آسان، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو لمبی قطاروں اور پریشانی سے بچایا جا سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ہیڈکوارٹرز کی انتظامیہ کو پاسپورٹ ہالز اور شہریوں کی انتظار گاہوں کو مکمل طور پر صاف ستھرا، منظم اور آرام دہ رکھنے کی بھی خصوصی ہدایات دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*