ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: سیمی فائنل کی دوڑ میں بنے رہنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کا اہم ٹکراؤ آج

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر  ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم آج انگلینڈ کے مد مقابل ہوگی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔  قومی ٹیم کو ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی میں آسانی کیلئے انگلینڈ کو لازمی شکست دینی ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*