ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیوں پر غور؛ انفرااسٹرکچر اور یورینیئم کے ذخیرے کو نشانہ بنانے کے منصوبے تیار

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کے نئے منصوبوں پر غور کر رہے ہیں، جس کے لیے انہیں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ میڈیا آؤٹ لیٹ ‘ایکسیوس’ کے مطابق ان منصوبوں میں ایرانی اہداف اور بنیادی انفرااسٹرکچر پر طاقتور حملوں کی ایک لہر شامل ہے تاکہ تہران پر مذاکرات میں لچک پیدا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔ زیرِ غور دیگر جارحانہ آپشنز میں آبنائے ہرمز کے مخصوص حصوں پر کنٹرول حاصل کرنا اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیئم کے ذخیرے کو قبضے میں لینے کے لیے خصوصی زمینی فوجی دستے بھیجنے جیسی تجاویز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے جاری اس کشیدگی نے پہلے ہی عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*