ویڈیو: نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پہلی مرتبہ تراویح کی ادائیگی

نیویارک کے مشہور  ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز پر تقریباً ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو روزہ افطار کرایا گیا اور ساتھ ہی پہلی تراویح بھی ادا کی گئی۔

منتظمین نے امریکا سمیت مونٹریال اور کینیڈا سے آئے مسلمانوں میں سب سے پہلے افطار کے لیے 1500 باکس تقسیم کیے۔

افطار سے قبل منتظمین کی جانب سے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کی گئی اور پھر ماہ مقدس کی اہمیت کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

‘ٹائمز اسکوائر پر پہلی بار نماز تراویح’ کو سوشل میڈیا پر پہلے روزے کو نشر کیا گیا۔

ٹائمز اسکوائر پر تراویح اور افطار کا اہتمام کرنے والی مسلم انتظامیہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ ‘ہم یہاں ان تمام لوگوں کو اپنے مذہب کی وضاحت کرنے کے لیے آئے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے’۔ 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب ٹائمز اسکوائر پر مسلمانوں کے لیے اس قسم کا مذہبی اجتماع نظر آیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*