ویمنز ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آج کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 224 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کا ٹاس قومی ویمنز ٹیم نے جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے میچ میں ابتدائی 2 وکٹیں جلد حاصل کرلیں تاہم اس کے بعد لورا وال ورڈت نے 75 اور 62 رنز اسکور کرنے والی سونے لوس نے مل کر 89 رنز کی شراکت قائم کی۔

جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی 6 بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں، ٹیم نے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر فاطمہ ثناء اور غلام فاطمہ رہیں، دونوں نے 3،3 وکٹ حاصل کیے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*