
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈو اور چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لیے خادم حسین رند جبکہ چیف سیکرٹری سندھ کے لیے جاوید پاؤل کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد حتمی مراحل میں ہے اور نوٹیفکیشن جاری ہونا باقی ہے
