وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا‘: عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟

’ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا۔‘

پاکستان میں ریئل سٹیٹ کاروبار سے جڑی کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا یہ بیان اس اعتبار سے اہمیت رکھتا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے اندر ان کی جانب سے دوسری بار عوامی سطح پر مبہم الفاظ میں ایک ایسے معاملے پر رائے کا اظہار کیا گیا جو ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بحریہ ٹاون کے مالک اور پاکسان کے پراپرٹی ٹائیکون القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں جس میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف رہنما عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انھوں نے بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے سینکڑوں کنال پر محیط اراضی اُس 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض حاصل کی، جس کی شناخت برطانیہ کے حکام نے کی تھی اور یہ رقم پاکستان کو واپس کر دی تھی۔

اس کیس میں عمران خان، بشری بی بی، ملک ریاض، احمد علی ریاض و دیگر کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ رواں برس نو جنوری کو احتساب عدالت نے ملک ریاض اور اُن کے بیٹے احمد علی ریاض سمیت کیس کے پانچ دیگر شریک ملزمان کو مقدمے کی تفتیش میں شامل نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے پاکستان میں موجود اُن کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*