وزیروں سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد نوکریاں ڈھونڈ رہے ہیں، رؤف صدیقی

مردم شماری میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا گیا، اب یہ سلوک بند ہو جانا چاہیے

جب بجٹ نہیں آئے گا تو شہر قائد کچرا کنڈی ہی بنے گا۔ رہنما ایم کیو ایم کی بات چیت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیروں سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد نوکریاں ڈھونڈ رہے ہیں۔کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رو?ف صدیقی نے کہا کہ مردم شماری میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک کیا گیا، اب یہ امتیازی سلوک بند ہو جانا چاہیے۔روف صدیقی کا کہنا ہے کہ چار برس میں کیس کی صرف ایک دفعہ سماعت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا اثر اس شہر کے ہر معاملے پر ہوا ہے، ا?ج ڈیجیٹل مردم شماری کریں یا جو بھی کریں مگر لوگوں کو صحیح گنیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب بجٹ نہیں ا?ئے گا تو یہ شہر کچرا کنڈی ہی بنے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*