وزیراعظم کو مشورہ دیا سندھ میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: اٹارنی جنرل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم مشورہ دیا کہ گورنر راج کے نفاذ کی کوئی صورتحال نہیں۔جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم کومشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج بالکل نہیں ہوناچاہیے، گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل63 اےکی تشریح کےلیے ریفرنس پیرکو سپریم کورٹ میں داخل کیا جائےگا، وفاداری تبدیل کرنا اعتماد توڑنا ہے، جرم سے پہلےجرم کو روکا جائے، ریفرنس میں 63 اے سے متعلق 2 بنیادی سوالات پر عدالت کی رائےمانگی جائے گی کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور چندارکان اسمبلی کی بلیک میلنگ سے سیاسی جماعتیں کیسےنکلیں؟ موجودہ آئینی اسکیم میں رہتے ہوئے وفاداری تبدیل کرنےکوکیسےروکا جاسکتا ہے؟

عدالتی رائے تک ریفرنس کوبنیادبناکر اسپیکر کی جانب سے عدم اعتمادکی کارروائی روکنے کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ اسپیکر نے اس سے متعلق ان سے کوئی رائے نہیں مانگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*