وزیراعظم نے یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا، کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  28 مئی، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے، یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر، اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے  کا دن ہے، اس دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو جس طرح ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا، ویسے ہی ملک کی اقتصادی سلامتی یقینی بنائیں گے، آئیں،آج یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں بلکہ 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کے خواہشمند عناصر کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “وزیراعظم نے یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا

  1. HARAM KHOR HOKOMAT CHHOTTE K SEWA KAR BHE KEYA SAKTE HY MOLK KO AK CHUTTE PY KETNA NUQSAN HOTA HY ES KE IN KO KOE FEKAR HE NAHE

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*