وزیراعظم شہبازشریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر پرملک بھر میں سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا، یوم تکبیر کی چھٹی کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ تمام صوبوں نے بھی کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، سندھ میں میٹرک کا کل ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن پوری قوم نے اس ملک کی سالمیت کے لیے یہ فیصلہ کیا کہ ملکی دفاع پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
Loading...