وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس رات 9 بجے ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ کا اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے۔