وزیراعظم نے عوام کو صحت کارڈ فراہم کر کے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا، ڈاکٹر یاسمین

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی عوام کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کر کے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی زیرِ صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور ، اسپیشل سیکرٹریز ڈاکٹر آصف طفیل، محمد اجمل بھٹی، ڈاکٹر فرخ نوید، صالحہ سعید، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، پروفیسر جاوید چوہدری، ماجدر فیق اور سجاد حفیظ نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور حسان خاور نے اجلاس کے دوران نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے میڈیا اسٹریٹجی یونٹ کے قیام اور ہیلپ لائن کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندر بلوچ نے اجلاس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد اور حسان خاور کو میڈیا اسٹریٹجی یونٹ کے قیام اور ہیلپ لائن کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی عوام کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کر کے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے پنجاب کے منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کو بہتر سہولت دینا سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں کی آسانی کیلئے زیادہ سے زیادہ ہسپتالوں کو ام پینل کیا جا رہا ہے، صحت کے تمام منصوبوں کو عوام کیلئے سود مند بنانے کیلئے معاشرہ میں آگاہی کی بنیادی حیثیت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی سہولیات بارے آگاہی اور انکی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اسٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا اسٹریٹجی یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے تمام ذرائع ابلاغ کو استعمال کیا جائے گا، عوام کو صحت کی سہولیات کے  بارے میں آگاہی دینے اور ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ صحت کا نیا ریڈیو لا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں صحت کے منصوبوں کے بارے میں آگاہی پھیلائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*