وزیراعظم نے سرکاری اداروں میں ہفتے کی دو تعطیلات ختم کردیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کے بعد اب سرکاری دفاتر میں ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وزیراعظم  شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا جب کہ ساتھ ہی رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم  نے تنخواہوں اورپینشن سے متعلق بھی اپنے گزشتہ  روز کے احکامات  پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے عملے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تمام لوگ اپنی کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آیا ہوں،  ایک لمحہ  بھی ضائع نہیں کرنا، ایمانداری اور شفافیت ہمارے رہنما اصول  ہوں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*