وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ چین کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ چین کےساتھ ہمارےتعلقات مثالی نوعیت کے ہیں، مشترکہ منصوبوں کوآگے بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی، ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیراعظم نے کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نشستوں میں تفصیلی مشاورت ہوئی،اسٹیک ہولڈرزکانقطہ نظرشامل کیاگیا، حکمت عملی وضع کی ہے،جس کی بنیاد پر چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا وزیراعظم عمران خان3سے5فروری چین کادورہ کریں گے ، دورہ چین کے دوران چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کافوکس اوراقتصادی سفارت کاری پرہے، سرمایہ کاری اوردوطرفہ تجارت خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، دورہ چین کا مقصد چین میں منعقدہ اولمپکس میں شریک ہونا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کچھ ممالک نے اولمپکس کا بائیکاٹ کیا ہے، پاکستان اورچین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دورہ چین کا بنیادی مقصد اظہار یکجہتی ہے، سائیڈلائن پر ملاقاتیں اور گفت وشنید بھی ہوگی۔

کورونا کے حوالے سے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی فضامیں کام کررہے ہیں، کورونا نے معیشت کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*