وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے قبل وزیراعظم نے ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث افتخار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بڑے شوق سے سنتا ہوں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں آپ کےلیے احترام ہے۔

وزیراعظم نے ممتاز اسلامی اسکالر سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، آپ کے لیکچر انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

دوران گفتگو وزیراعظم نے 2006ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

اس دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں نے 1991ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پر بنا۔

مذہبی اسکالر نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، اسلام آباد کے ساتھ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دوں گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

2 comments on “وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

  1. ابے تو لومڑ وزیراعظم جس طرح تو نے دیکھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کا بیٹا وہ بھی ان کے نقش قدم پر ہے تو اس پر کیا فخر کرے گا تیرا بیٹا بھی تو تیرا ہی نقش قدم پر ہے کچھ سیکھ لیا اس سے اس کے جھوٹ بول رہا ہے کہ ان کے پیغام سنتا ہے تو ان کے لیکچر سنتا جھوٹ بول رہا ہے اگر تو ان کے لیکچر سنتا تو تیرے میں کچھ انسانیت ہوتی جو 13 میں ہو بلکہ تیری پارٹی میں پوری پارٹی میں کسی میں انسانیت نہیں ہے بے غیرت لوگ ہو تم جھوٹے منافق

  2. جھوٹ بولنے میں ماہر ایک اسکالر کے سامنے بیٹھ کے جھوٹ بول رہا ہے کہ تو اس کے لیکچر سنتا ہے تو اگر اس کے لیکچر سنتا تو اج کہاں سے کہاں ہوتا یہ ملک کہاں سے کہاں ہوتا ہے بے غیرت جھوٹے منافق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*