ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے حوالات میں بند کر دیا

ورلڈ اور ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مبینہ طور لاہور  پولیس نے حوالات میں بند کر دیا۔

احسن رمضان لاہور کے ٹاؤن شپ کے علاقے میں اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ایونٹس کی ٹریننگ کے لیے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے کہ گرین ٹاؤن تھانے کی پولیس نے رات گئے تک اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور مبینہ طور پر ورلڈ اسنوکر چیمپئن کو ساتھ تھانے لے جانے کا کہا گیا۔

احسن رمضان نے اپنا تعارف کرایا لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور تھانے لے گئی، جہاں احسن رمضان نے ایک مرتبہ اپنے بارے میں بتایا لیکن پولیس نہ مانی اور موبائل اور بیلٹ لے کر حوالات میں بند کر دیا، قریبی دوست کے تھانے پہنچنے پر ان کو حوالات سے نکالا گیا۔

ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان واقعے کی روداد سناتے ہوئے رو پڑے۔

ویڈیو پیغام میں احسن رمضان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے اور غلیظ گالیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتہ تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا۔

احسن رمضان نے وزیرِ اعظم اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*