نیب ترامیم کالعدم: سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے

سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد ایک سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کے پاس جائےگا۔

سابق وزرائے اعظم نواشریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔

شہبازشریف، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز کےخلاف مقدمات بھی نیب کے پاس دوبارہ جائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کےخلاف بھی مقدمات دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*