
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ نوجوان عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ نوجوان ‘سب سے زیادہ باخبر’ ہے اور سیاسی منظر نامے کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں زرتاج گل لکھتی ہیں کہ نوجوان عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ایک ایسا لیڈر ہے جو ان کے مستقبل کے بارے میں سوچتا ہے اور ایک مکمل دیانت دار آدمی ہے۔