فٹنس ماہر نصرت ہدایت اللّٰہ نے پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، علی رحمٰن خان کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کر دی۔
نامور فٹنس ایکسپرٹ نصرت ہدایت اللّٰہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل ایک پوسٹ اور اسٹوری شیئر کی گئی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں علی رحمٰن خان اور نصرت ہدایت اللّٰہ کو مِرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصویر میں دونوں شخصیات نے سیاہ رنگ کے لباس کی میچنگ کی ہوئی ہے۔
نصرت ہدایت اللّٰہ نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہی پوسٹ اسٹوری پر بھی شیئر کی ہے جسے انہوں نے ’ڈیٹ نائٹ‘ کا کیپشن دیتے ہوئے ساتھ میں دل بھی بنایا ہے۔
نصرت ہدایت اللّٰہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا کہ ہماری یہ پیاری سیلفی صرف انسٹا اسٹوری سے زیادہ کی مستحق ہے، تو یہ لیجیے۔