
کراچی ( کرائم رپورٹر) نارتھ کراچی میں کینیڈا پلٹ معمر میاں بیوی کی گردن کٹی نعشیں ملی مبینہ طور پر گھر سے ؒوٹ مار کے بعد میاں بیوی کو قتل کیا گیا جبکہ پولیس کو کہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہے ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے ترجمان پولیس کے مطابق سرسید کی حدود بی اماں پارک، سیکٹر 11-C1، مکان نمبر R-23 سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں : واقعے کی اطلاع ملنے پر، ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری، ایس ایچ او تھانہ سرسید، پولیس نفری اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی شناخت محمد یامین ولد خدا بخش اور نفیس اختر کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں تقریباً 65 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔دونوں میاں بیوی کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے اور مذکورہ مکان میں رہائش پذیر تھے ابتدائی طور پر تیز دھار آلے سے قتل کیا جانا معلوم ہوتا ہے۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات اور تفتیش جاری ہے
