نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کے خلاف کارروائی، 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میرے وکیل کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو خاتون کے لئے توہین آمیز جملے کہنے پر نوٹس بھیجا جارہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CZWKFXlhvsq/embed/captioned/?cr=1&v=14&wp=675&rd=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com&rp=%2Furdu%2Fentertainment%2F2022%2F01%2F317477%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A992%2C%22ls%22%3A922.7999999523163%2C%22le%22%3A924.5999999046326%7D

نادیہ خان نے بتایا ہے کہ یہ نوٹس 50 کروڑ کے ہرجانے کا ہے جو خاتون کی میڈیا پر بےعزتی کے لئے انہیں بھیجا جارہا ہے۔

 نادیہ خان نے کہا ہے کہ اگر شرمیلا فارقی صاحبہ کسی غریب اور ضرورتمند بچے یا پھر عورت کی مدد کردیتی تب بھی انہیں میڈیا کوریج مل جاتی لیکن انہوں نے ایک خاتون کے لئے توہین آمیز جملے کہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا  اور ساتھ ہی 15 دن میں یوٹیوب چینل سے ان کی والدہ کی ویڈیو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*