نئے صوبوں کی تشکیل پر سندھ اسمبلی کا موقف واضح ہے، اعتراضات والے تھر کا کامیاب ماڈل دیکھیں

جنہیں سسٹم کولیپس نظر آرہا ہے وہ جاکر کامیاب ترین منصوبے تھر کا معائنہ کریں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جنہیں سسٹم کولیپس نظر آرہا ہے وہ جاکر کامیاب ترین منصوبے تھر کا معائنہ کریں، صوبوں کی تقسیم پر کسی کی لاشیں نہیں گرنے دیں گے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے تحت مائننگ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بنانے کا آئین میں ایک طریقہ کار ہے جو کہ دو تہائی اکثریت ہے۔ سندھ اسمبلی نے متعدد بار نئے صوبے بنانے کی مخالفت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مباحثہ کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ عوام کو ہم پر بھروسا ہے اور صوبائی اسمبلی سندھ میں نئے صوبے بننے کے معاملے کو متفقہ طور پر مسترد کرچکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ انتظامیہ کی اجازت لے کر بھرپور احتجاج کریں البتہ عوام کو تکلیف میں ڈال کر احتجاج کا طریقہ کار درست نہیں ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*