بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے رواں برس میٹ گالا 2024 میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جہاں انہوں نے ایک منفرد 23 فٹ لمبی ساڑھی پہنی جو تقریب کے دوران سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
اس ساڑھی میں پھولوں کے ساتھ 3D پینل ورک اور سیکوئنز کا استعمال کیا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ دیدہ زیب ساڑھی 163 کاریگروں کی محنت کا نتیجہ تھی، جسے تیار کرنے میں 1905 گھنٹے لگے تھے اور سارا کام ہاتھ سے کیا گیا تھا۔
https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.668.1_en.html#goog_1728442625
کامیڈی شو میں شرکت کے دوران عالیہ بھٹ نے ساڑھی کے ساتھ ایک دلچسپ مشکل کا ذکر کیا اور بتایا کہ اس لمبی اور بھاری ساڑھی کی وجہ سے وہ تقریب کے دوران 6 گھنٹے تک واش روم نہیں جا سکیں۔
عالیہ بھٹ نے اس تجربے کو ہنستے ہوئے شیئر کیا اور کہا کہ ایسے کپڑے پہننے کے بعد واش روم جانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔