میر رضا کیس: 24 گھنٹے کے تنازع کے بعد اوریجنل اسپیشل میڈیکل بورڈ بحال، کل صبح قبر کشائی کا امکان

کراچی: میر رضا کیس میں پولیس سرجن کراچی کی جانب سے تشکیل دیا گیا اوریجنل اسپیشل میڈیکل بورڈ 24 گھنٹے کی مسلسل تگ و دو کے بعد بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کل صبح متوفی کی لاش کی نبشِ کشائی (Exhumation) کا امکان ہے۔

والدین کے مطابق یہ بورڈ ان کی کسی "شخصی” خواہش کے تحت نہیں بلکہ صرف قانون اور ضابطے کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے بحال کروایا گیا ہے۔ اہلخانہ نے اس پیش رفت کا کریڈٹ کراچی کے نوجوانوں، آن لائن اور گراؤنڈ پر سپورٹ کرنے والوں، صحافیوں، میڈیا اور فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ کو دیا ہے جنہوں نے اہلخانہ کے تحفظات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ کو کارروائی کی ہدایت کی۔

اہلخانہ نے امید ظاہر کی ہے کہ اب یہ عمل کسی مزید الجھن، دباؤ یا ہراسانی کے بغیر شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*