میر رضا قتل کیس؛ بزنس پارٹنر اور وینڈر کے نام پولیس چالان میں شامل نہیں، عدالت نے درخواست نمٹا دی

آرڈر میں درخواست ضمانت واپس لینے کی وجوہات نہیں لکھی جا رہیں، عدالت نے درخواست نمٹا دی

کراچی کی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کے روبرو میر رضا کیس میں بزنس پارٹنر احمد اور وینڈر عبداللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں درخواست گزاروں کے نام شامل نہیں ہیں۔ تفتیشی افسر نے چالان کی نقول عدالت میں پیش کرتے ہوئے عبوری چالان میں دونوں نام شامل نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ جس کے بعد درخواست گزاروں کے وکیل نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، جس پر عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*