میرا غرور ہی مجھے لے ڈوبا، رابی پیرزادہ

بہت سی اداکارائیں بالخصوص مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت بُری اور کم تر لگتی تھیں

جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی، انٹرویو

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تکبر و غرور کو اپنے زوال اور زندگی بدلنے کی وجہ قرار دے دیا۔رابی پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اپنے موسیقی کے کیرئیر کے عروج پر اپنے کردار کے حوالے سے غرور تھا کہ کوئی ان کے کردار پر انگلی نہیں ا±ٹھا سکتا۔اسی وجہ سے انہیں شوبز انڈسٹری کی بہت سی اداکارائیں خاص طور سے مہوش حیات، نیلم منیر ، وینا ملک بہت ب±ری اور اپنے سے کم تر لگتی تھیں، یہ ہی وجہ ہے کہ ماضی میں ان کے لئے بہت سخت الفاظ بھی استعمال کئے۔تاہم اب یہ ہی اداکارائیں اپنے آپ سے بہتر لگتی ہیں۔انہوں نے اپنی نازیبا ویڈیو لیک کے معاملے کو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کے معاملے سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب عامر لیاقت کی ویڈیوز لیک ہوئی تو میں ان سے ملنا چاہتی تھی لیکن مل نہیں سکی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*