
لیاقت آباد میں فلیٹ سے 60سالہ شبیر اور 50 سالہ شکیلہ کی لاشوں کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی، دونوں میاں بیوی تھے، تفتیش جاری
گلستان جوہر کے علاقے سفاری پارک کے قریب جھاڑیوں سے نامعلوم خواجہ سرا کی ملنے والی لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا
ایف بی ایریا بلاک 22 کی کچی آبادی کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم 40سالہ شخص کی لاش ملی،متوفی نشے کا عادی تھا،تفتیش جاری ہے،پولیس
نارتھ کراچی سیکٹر 11 E صدیق اکبر مسجد کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی لاش کو پولیس نے عباسی اسپتال منتقل کیا،متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی
کراچی(کرائم رپورٹر)گلستان جوہر ایف بی ایریا اور نارتھ کراچی سے میاں بیوی اور خواجہ سرا سمیت پانچ افراد کی نعش برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شرف آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد الکرم اسکوائر فرسٹ فلور فلیٹ نمبر B1/2 سے میاں بیوی کی نعشیں برآمد ہوءاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کاروائی کے لیئے عباسی اسپتال منتقل کیا اس ضمن میں ایس ایچ او شرف آباد سعید احمد کا کہنا تھا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 60 سالہ شبیر ولد ثنا اللہ اور خاتون کی شناخت 50 سالہ شکیلہ زوجہ شبیر کے نام سے ہوئی۔ گلستان جوہر تھانے کی حدود سفاری پارک سمامہ سینٹر کے قریب جھاڑیوں سے خواجہ سرا کی نعش برآمد ہوءاطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیا اورقانونی کارواءکے لیئے جناح اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 38 سے 40 سال کے قریب ہے لیکن ابتداءطور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی اور ابتداءطور پر دیکھنے سے لگتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا اور نشے کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت ہوئی، ادھر ایف بی ایریا بلاک 22 کچی آبادی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی نعش ملی اور ریسکیو زرائع کے مطابق متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے لیکن متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی اور نعش کو دیکھنے سے لگتا ہے کہ متوفی نشے کا عادی تھا تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے، ادھر نارتھ کراچی سیکٹر 11 E صدیق اکبر مسجد کے قریب سڑک کنارے ایک شخص کی نعش ملی متوفی کی نعش قانونی کارواءکے لیئے عباسی اسپتال منتقل کی گءپولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال کے قریب ہے لیکن ابتداءطور پر شناخت نہیں ہوسکی تاہم میڈیکل رپورٹ آنے پر ہی متوفی کی موت کی صورتحال واضح ہوسکے گی۔