میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

پنجاب پولیس نے میانوالی کے تھانہ مکڑوال پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد پسپا ہو کر بھاگنے پرمجبور ہو گئے۔

ڈی پی او میانوالی مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کی جانب روانہ ہیں جب کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکاایس ایچ اومکڑوال سےٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے بہادری وفرض شناسی پرایس ایچ اواورمحررکی حوصلہ افزائی کی ہے۔

اہہوں نے ہدایت کی ہے کہ دہشتگرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ سی ٹی ڈی،ایلیٹ فورس اوراسپیشل برانچ آپریشن میں پولیس کومعاونت فراہم کریں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*