مہوش حیات نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ  اور بین الاقوامی شہرت یافتہ مہوش حیات نےمداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

فلم ’تیری میری کہانیاں ’ میں پاکستانی اداکار وہاج علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نے سال کے آخر میں  ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔

مہوش حیات نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں ان کے ساتھ اداکارہ رمشا خان کو بھی دیکھا گیا۔

انٹرویو کے دوران دونوں اداکاراؤں سے متعدد سوالات کیے گئے،میزبان کی جانب سے مہوش حیات سے ڈرامہ ’ تیرے بن’ کی جان اداکار وہاج علی کے ساتھ شاندار کیمسٹری کا سوال کیا گیا ۔

مہوش نے ندیم بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی بدولت یہ سب ممکن ہوا  کیونکہ وہ شوٹنگ پر جانے سے پہلے ہمیں ہر سین کے لیے تیار کرتے تھے۔

 ان سے مزید پوچھا گیا کہ وہاج علی کے بہت ہی کم وقت میں لوگوں کے دل کی دھڑکن بن جانے کی وجہ کیا ہے؟

جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ وہاج علی نے بہت کم وقت میں اتنی شرت حاصل کی ہے کیونکہ وہ تقریباً ایک دہائی سے اس مقام تک پہنچنے کے لیے محنت کر رہے تھے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ٹی وی پر واپسی کریں گی،انہوں نے بتایا کہ میں کچھ اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں اور اس سال کے آخر تک میں ایک ڈرامے میں کام کروں گی، کیونکہ ڈرامے ہر گھر میں دیکھے جاتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*