
سبزی، گوشت، آٹے سمیت ہر چیز مہنگی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانا ضافہ،انتظامیہ مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام
انٹر سٹی بسوں کے کرائے میں بھی دو سو روپے سے ایک ہزار تک کا اضافہ کردیا ، مہنگے پٹرول کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم
انتظامیہ نرخوں پر کنٹرول کے لیے سرگرم۔ ڈنڈا اٹھالیا، دکانداروں 30 ہزار سے جرمانہ بڑہا کر 5 لاکھ کیا جائے گا، حکام
کراچی ( کرائم رپورٹر راو¿ عمران اشفاق )انتظامیہ نے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لئے ڈانڈا اٹھالیا مہنگا سامان فروخت کرنیوالے دکانداروں 30 ہزار سے جرمانہ بڑہا کر 5 لاکھ کیا جائے گا جب کے دوکان کو سیل اور تمام سامان کی سرکاری داموں میں آکشن کیا جائے انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں چھاپے بھی مارے گئے دوسری طرف تاجروں نے اس اقدام کو طالمانہ قرار دے دیا مارکیٹ سے آٹے سمیت اشیائے صرف گائب ڈیری فارمر نے دو ماہ میں دوسری بار دودھ کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو اضافہ کردیا پترول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا شہر کی سڑکو ں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب رہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پٹرول اور دیزل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد شہرمیں مہنگائی کا طوفان آگیا مارکیٹ میں سبزی ، گوشت، آٹے سمیت اشائ صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا انٹر سٹی بسوں کے کرائے میں بھی دو سو روپے سے ایک ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے جبکہ پترول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جمعارت کو شہر کی سرکوں پر معمول سے کم ٹریفک نظر آیا قبل ازیں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت صوبے میں ضروری اشیاکے قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری انڈسٹریز عبدالرشید سولنگی، سیکریٹری انفارمیشن آصف اکرام، سیکریٹری خوراک اور سیکریٹری زراعت سمیت دیگر شریک ہوئے جب کے تمام ڈویڑنل کمشنر نے وڈیو لینک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سیکریٹریز کی سربراہی میں صوبے کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہے، ڈویڑنل کمشنر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پیز، ڈپٹی فوڈ کنٹرول اور بیورو اور سپلائے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کمیٹی کے میمبر ہونگے۔ کمیٹی متعلقہ اضلاع میں قیمتوں پر کنٹرول، ضروری اشیائ کی فراہمی اور زخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے کاروائیوں کو مانیٹر کریں گی۔ ہر تحصیل میں حکومت کی جانب سے رمضان میں بچت بازار لگائے جائیں گے۔ بچت باراز میں ضروری اشیائ کو سستے داموں میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت کا سبسڈائیز آٹا بچت بازاروں میں رعایتی قیمت پر فروخت ہوگا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کے قیمتوں پر کنٹرول کے موجودہ قانون میں ترمیم کی جائے گی۔ پرائیز کنٹرول انسپیکٹر کو مزید پاور دئے جائیں گے۔ 30 ہزار سے جرمانہ بڑہا کر 5 لاکھ کیا جائے گا جب کے دوکان کو سیل اور تمام سامان کی سرکاری داموں میں آکشن کیا جائے گا قبل ازیں پرائس چیکنگ کے دوران مہنگی دامون روز مرہ کی استعمال کے اشیائ فروخت کرنے والے منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاو¿ن جاری 42 دکانون پر 442000 کی جرمانے عائد کئے.دودھ سبزی گوشت چکی آٹے سمیت روز مرہ کی استعمال کے اشیائ کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے اور کمشنر کراچی ریٹ لسٹ پر مکمل عملدرآمد کے لیے ضلع جنوبی انتظامیہ کی منافع خوروں کے خلاف روزانہ کے بنیاد پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔