
24گھنٹوں کے دوران سچل ،کھارادر اور کورنگی میں خاتون اور سیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی
صفورا زہرہ نگر سوسائٹی گیٹ کے قریب فائرنگ ایک سیکورٹی گارڈ 55سالہ امتیاز ولد اسلم ہلاک، خودکشی کی ہے، پولیس
کھارادر مچھلی مارکیٹ شمع پلازہ بلڈنگ کے اندر فلیٹ یںایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خوکشی کر لی ، لاش اسپتال منتقل
کوررنگی ضیاکالونی ناصر چوکی کے قریب گھر میں پھندا لگا کر ایک خاتون نے خودکشی کر لی، کرن کے نام سے شناخت
کراچی ( کرائم رپورٹر) شہر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ایک روز میں سچل ،کھارادر اور کورنگی میں خاتون اور سیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی ،تفصیلات کے مطابق صفورا زہرہ نگر سوسائٹی گیٹ کے قریب فائرنگ ایک سیکورٹی گارڈ 55سالہ امتیاز ولد اسلم ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے سیکورٹی گارڈ کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق سچل زوہرہ نگر میں سیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی،،واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے کھارادر کے علاقے کھارادر مچھلی مارکیٹ شمع پلازہ بلڈنگ کے اندر فلیٹ یںایک شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خوکشی کر لی ، جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ ذیشان ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی کافی دنوں سے پریشان تھا ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثائ کے حولاے کر دی ہے،ادھر کورنگی ضیاکالونی گلی نمبر 01 ناصر چوکی کے قریب گھر میں پھندا لگا کر ایک خاتون نے خوکشی کر لی ،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 18سالہ کرن دختر میر محمد کے نام سے ہوئی،پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے،