
مظفرگڑھ میں سلطان کالونی کے قریب مویشیوں کے ایک باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق آگ بھڑکنے کے باعث باڑے میں موجود 10 جانور جل گئے اور 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ مویشیوں کے باڑے میں لگنے والی آگ نزدیک پڑی توڑی اور کھیتوں کی طرف پھیلنے لگی۔
آگ بجھانے کے لئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہے۔