موٹروے ریپ کی طرز کا ایک اور المناک واقعہ، لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بہاولنگر سے آنیوالی فیملی کو روکا، لوٹ مارکےبعد لڑکی سے زیادتی کی اور فرار ہوگئے

پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی سترہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ کم و بیش اسی طرح کا واقعہ ہے جب ستمبر 2023 میں موٹر وے پر خاتون کو ڈکیتی کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل پرسوارچارمسلح ملزمان نے بہاولنگر سے آنیوالی فیملی کو روکا، لوٹ مارکےبعد لڑکی سے زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، اہل خانہ بہاولنگر سے پاکپتن آرہی تھی، ڈاکوؤں نے نقدی موبائل اور طلائی زیورات چھین لیے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر 2023 کو لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت دو ملزموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا۔ پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کیا اور پھر دوسرے ملزم کی گرفتاری ہوئی۔

بعدازاں لاہور کی ایک خصوصی عدالت نے موٹر وے پر خاتون کو ڈکیتی کے بعد ریپ کا نشانہ بنانے والے دو ملزموں کو موت کی سزا سنا دی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*