مونس الہی کی حمزہ شہباز کو طنزیہ مبارکباد، عظمیٰ بخاری کا کرارا جواب

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور ہونے پر وزارت اعلیٰ پنجاب کے نامزد امیدوار پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی طنزیہ مبارکباد پر عظمیٰ بخاری نے کرارا جواب دے دیا۔

مونس الٰہی نے اپنے ٹوئٹ میں حمزہ شہباز کیلئے لکھا تھا کہ’ فلیٹیز ہوٹل کا وزیراعلیٰ بننے پر حمزہ شہباز کو مبارک ہو۔‘

عظمیٰ بخاری نے مونس الہیٰ کے ٹوئٹ پر ردّ عمل میں لکھا کہ ’شریکاں نوں اگ لگ گئی بڑی وڈی،(دشمنوں کو بہت بڑی آگ لگ گئی) جلنے والے تیرا منہ کالا، ویسے کیتی اے نا رسہ گیراں آلی گل (بڑی ہی کوئی رسہ گیروں والی بات کی ہے۔)‘خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کی۔

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کی ۔

قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو گلے لگاکر مبارکباد دی، اس دوران مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*