موجودہ سیاسی صورتحال میں یاسر نواز کا پاکستانی عوام پر طنز

داکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔

ملکی سیاست میں گرما گرمی کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آئیں۔

ان شخصیات میں اداکارہ زارہ نور عباس، عاصم اظہر، منیب بٹ، ہارون شاہد، شان شاہد، ثمینہ پیرزادہ اور سائرہ یوسف سمیت کئی دیگر اداکار شامل تھے۔

اب یاسر نواز نے دیگر اداکاروں کے نقشِ قدم پر چلنے کے بجائے پاکستانی عوام کے لیے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں عوام کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ‘خود ایماندار نہیں ہونا، بس وزیر اعظم ایماندار چاہیے’۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو ہونے والے  قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا جس کے بعد عمران خان کی تجویز پر صدر  نے اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*