اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آئے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں رہا نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کے حوالے سے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے رپورٹ جاری کردی جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔
فچ نے رپورٹ میں لکھا کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔
Loading...