موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کا اختیار، دہشتگردی واقعات پر فیصلہ کیا گیا، نگراں وزیرِ اطلاعات سندھ

سندھ کے نگراں وزیرِ اطلاعات محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات اور مزید واقعات روکنے کے لیے موبائل سروس بند کی گئی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ موبائل سروس کی بندش وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے، دہشت گردی کے واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

احمد شاہ نے کہا کہ کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، صورتحال قابو میں رہتی ہے تو سروس بحال ہو جائے گی، کچھ مخصوص علاقوں میں سروس بند رکھنی پڑی تو بند رہے گی۔

احمد شاہ نے کہا کہ کہا یہی گیا تھا ضرورت پڑی تو موبائل سروس بند کی جائے گی، یقیناً کوئی نہ کوئی تھریٹس ضرور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیلٹ پیپرز ریکور کروا لیے گئے ہیں، دو ڈھائی گھنٹوں سے پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے جاری ہے، نگراں حکومت کی کوشش ہے امن و امان کے ساتھ آج کا دن ختم ہو۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ تمام ڈی آر اوز سے پوچھا ہے کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*