منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس کیوں؟ اداکار نے وجہ بتا دی

کراچی: معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی شادی پر بےتحاشہ خرچہ کرنے پر بہت افسوس ہے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے میزبان نادیہ خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں نادیہ خان نے اداکار سے پوچھا کہ اگر آپ کو اپنی زندگی کے دو واقعات درست کرنے کا موقع ملے تو وہ واقعات کونسے ہوں گے؟

اس سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ مجھے اگر موقع ملا تو میں ماضی میں جاکر میٹرک کے بعد انجینئرنگ کے بجائے کامرس کا انتخاب کروں گا کیونکہ مجھے انجینئرنگ بالکل پسند نہیں۔
اداکار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دراصل میٹرک کے بعد میرے والد نے زبردستی انجینئرنگ میں میرا داخلہ کروا دیا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ میں انجینئر بنوں لیکن مجھے انجینئرنگ بہت مشکل لگتی تھی جس کی وجہ سے امتحان میں فیل بھی ہوگیا تھا۔

اُنہوں نے دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کروں گا، زیادہ تقریبات نہیں کروں گا اور نہ ہی شادی پر فضول خرچہ کروں کیونکہ مجھے اب افسوس ہوتا ہے کہ میں نے اپنی شادی پر بےتحاشہ پیسہ خرچ کیا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*