منگھو پیر، ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 8 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ رینجرز اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نےخفیہ اطلاع پر منگھوپیر تھانے کی حدود پختون آباد گرم چشمہ اور سبیل گو ٹھ میں ہائیڈرینٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق ملزمان سرکاری لائنوں سے پانی چوری کرکے غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ آپریٹ اور ٹینکرز مافیا کو فروخت کرتے تھے،مشترکہ کامیاب آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 8ملزمان کو گرفتار کر لیا،غیر قانونی واٹر ہائیڈرینٹ سے 3ٹینکرز، 15 سے زائد پانی کی موٹرز، پمپ، جنریٹر اور پائپ ضابطے کے تحت قبضے میں لے لئے ، منگھوپیر پولیس نے 10سے زائد مقدمات درج کرلئے ہیں ،گرفتار ملزمان کی شناخت شمشیر خان، شہباز خان، آغادین، صدام حسین، محمد، شاہ حسین، آصف اور جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*