منگھوپیر واقعہ: لواحقین اور علاقہ مکینوں کا دوسرے روز بھی میت کے ہمراہ احتجاج

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے خلاف لواحقین اور علاقہ مکینوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک تمام ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک پرامن احتجاجی مظاہرہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے سہ پہر کے وقت ناردن بائی پاس کو بلاک کر کے احتجاج میں وسعت دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*