منگھوپیر میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

کراچی(کرائم رپورٹر) منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب ڈکیتی کے دوران گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک اور معصوم نوجوان جاں بحق ہو گیا۔اہلِ خانہ کے مطابق دو ملزمان پولیس کی وردی میں ملبوس ہو کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے منگھوپیر تھانے کے باہر نوجوان کی لاش رکھ کر احتجاج شروع کر دیا۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کیا۔اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ واردات میں ملوث افراد نے پولیس کی وردی کا غلط استعمال کیا۔احتجاج کے باعث منگھوپیر تھانے کے اطراف ٹریفک معطل ہو گئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کو متبادل راستہ دیا جا رہا ہے اور ٹریفک کو چنگی ناکہ سے سرجانی 4K چورنگی کی جانب موڑا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*