منچھر جھیل کے پانی میں اضافہ، رابطہ سڑک زیرِآب

منچھر جھیل کے پانی میں اضافہ ہوگیا، رابطہ سڑک زیر آب آگئی جبکہ پانی قریبی آبادی کی طرف بڑھنے لگا۔

منچھر جیل کی قریبی کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئیں، صورتحال سے نمٹنے کےلیے جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا۔

دوسری طرف کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارش تھمنے کے بعد ندی نالوں کی طغیانی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے اور گڈو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ سجاول، کندھکوٹ اور بدین کے بعض علاقوں میں اب تک بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔

دادو کی تحصیل جوہی کا منقطع راستہ 3 دن بعد بھی بحال نہ ہوا، بارشوں کے بعد حیدرآباد کی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر آباد کی شاہراہوں کی حالات زار کا نوٹس لیا اور انتظامیہ کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کا حکم دیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “منچھر جھیل کے پانی میں اضافہ، رابطہ سڑک زیرِآب

  1. جب تک بھٹو زندہ رہے گا سندھ مصیبت میں ہی رہے گا بھٹو کو مارو گے تو سندھ ترقی کرے گا سندھ اور پنجاب کی عوام کو اسی وقت کے کے لیےجاہل رکھا گیا تھا کہ وہ کچھ بولے ہی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*