ممبئی میں روینہ ٹنڈن پر حملہ

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کے ڈرائیور پر مشتعل ہجوم نے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات ممبئی میں مبینہ طور پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے الزامات کے بعد 49 سالہ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی مشتعل افراد سے جھڑپ ہوئی اور اسی دوران ان پر اور ڈرائیور پر حملہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی سے 3 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کیا تھا جس کے بعد ہجوم مشتعل ہو گیا جس کا ڈرائیور سے جھگڑا شروع ہو گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق  معاملہ بڑھتے ہی روینہ ٹنڈن ہجوم سے بات کرنے کے لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلیں تو مبینہ طور پر انہیں بھی دھکا دیا گیا اور مارا گیا۔

اس واقعے کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ براہِ مہربانی مجھے مت مارو۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نشے کی حالت میں تھیں اور انہوں نے عوام کو برا بھلا کہا اور ان پر تشدد بھی کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*