
ملیر کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب پولیس اور مسلح ملزم کے درمیان مبینہ مقابلے میں خالد محمود زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی چند روز قبل ایک کمسن بچی کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقدی برآمد ہوئی، جبکہ اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
