ملک کے کئی شہروں میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا

ملک بھر کے کئی شہروں میں گیس بحران میں کمی نہ آسکی کئی بڑے شہروں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث عوام پریشان ہیں، صنعتوں کو گیس بند کرنے کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔

کورنگی ، شاہ فیصل ، صدر، ناظم آباد ، گارڈن کے کچھ علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ جوہر، گلزار ہجری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا میں بھی گیس غائب ہے۔

دوسری جانب لاہور اور راولپنڈی میں بھی گیس کی بندش جاری ہے، گیس کی 24 گھنٹوں میں مکمل بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ صبح دفترجاتے وقت گیس نہیں ہوتی، شام کے وقت گھر واپس آئیں تو بھی گیس نہیں ہوتی،حکومت گیس فراہمی کو یقینی بنائے۔

شہری نے شکایت کی ہے کہ اب تو دن کے علاوہ رات کو بھی بالکل گیس نہیں آتی، اگر گھریلو صارفین کی گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

کھانے کے اوقات کار میں گیس نہ ہونے سے شہری باہر سے کھانا لانے پر مجبور ہیں، بازاری کھانا کھانے سے متوسط طبقہ بجٹ بھی متاثر ہونے پر شدید پریشان ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*