ملک میں رواں ہفتے مون سون بارشوں کی پیش گوئی، سیلابی صورتحال و اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک میں رواں ہفتے سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ رواں ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت کےساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور سیالکوٹ،گوجرانوالہ،نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے  کہ 2 تا 7جولائی میرپورکشمیر ، اسلام آباد، سرگودھا، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان میں تیزہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ تین سے 7 جولائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہنے  اور مشرقی علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چار سے7 جولائی سندھ میں موسم انتہائی گرم مرطوب رہنے کا امکان  ہے تاہم مٹھی،عمرکوٹ،سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رواں ہفتے کے دوران گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*